آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی والے گروہ فتنۃ الہندوستان کے خلاف دو علیحدہ آپریشنز کیے گئے۔ کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں 28 اور 29 اکتوبر کو خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی کیچ کے علاقے بلیدہ میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔







