آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 نومبر سے ہوگا۔