ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کردی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق توسیع کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جن کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اصل آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 تھی، جسے بعد ازاں بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کردیا گیا تھا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کی ہے۔

اب ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر 2026 تک بغیر کسی جرمانے کے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔