پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 15 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے اسے 393 روپے 86 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی کرکے اسے 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 13 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول 392 روپے 66 پیسے اور ڈیزل 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔

12 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ کرکے اسے 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 10 سے 12 اکتوبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ کرکے اسے 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

دریں اثنا، مہنگے ایندھن کے اثرات کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 13 ستمبر کو موٹرسائیکل، رکشہ، چنگ چی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔