پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرول پر ریلیف دینے کے اعلان کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک بار پھر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔







