پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکلوں اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو کسی حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، روپے اور ڈالر کی شرحِ تبادلہ، حکومتی ٹیکسوں اور لیویز سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔