اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتیں 26 اور 27 اگست 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی حکومت کے نئے طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔