پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 22 ستمبر 2026 سے ہوگا۔







