آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 917 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی اونس سونا 139 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 35 ڈالر کا ہو گیا ہے۔







