آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کا اثر سفری اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر بھی پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔







