ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جارہی تھی کہ 17 ایس پی کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ گئی اور متعدد مسافر اس میں پھنس گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بس میں پھنسے زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں بھی بس سے نکالیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔







