صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ان کے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر مقررہ مدت میں پیشرفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔







