آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 113 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت بھی 0.6 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 304.01 ڈالر فی اونس رہی، جو 7 اگست کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ سونے کی قیمت مسلسل چوتھے کاروباری سیشن میں کمی کی جانب گامزن ہے اور 200 روزہ موونگ ایوریج سے بھی نیچے رہی، جسے مارکیٹ میں ایک اہم تکنیکی سطح سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز دسمبر ڈیلیوری کی قیمت ایک فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 350.80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہنے کے باعث دیگر کرنسیوں میں خریداری کرنے والوں کے لیے ڈالر میں قیمت والے دھاتوں کی لاگت بڑھ گئی، جس سے سونے کی قیمت پر بھی دباؤ دیکھا گیا۔







