عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 924 روپے ہوگئی۔