امریکی اداکارہ کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی۔ ہیڈن کے والد نے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے المناک انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کو ہیڈن سے متعلق ایک واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی کی، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم دستیاب معلومات میں ایسا کوئی حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا۔

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ تاحال منظرعام پر نہیں لائی گئی۔ رائٹرز کے مطابق خاندان نے موت کی تصدیق کی ہے، تاہم وجہ بیان نہیں کی گئی اور معاملہ زیر تفتیش ہے۔

پولیس کی جانب سے حقیقات مکمل ہونے تک موت کے حالات سے متعلق حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

ہیڈن پنیٹیئر نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور مختلف ٹی وی اور فلمی منصوبوں میں کام کیا۔ انہیں عالمی سطح پر سب سے زیادہ شہرت سائنس فکشن سیریز ’Heroes‘ میں کلیئر بینٹ کے کردار سے ملی۔

بعد ازاں انہوں نے ’Nashville‘ میں جولئیٹ بارنز کا کردار ادا کیا، جس پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’Remember the Titans‘ اور ’Scream‘ فرنچائز شامل ہیں۔

ہیڈن پنیٹیئر کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ہالی ووڈ اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے طویل کیریئر میں ٹیلی وژن، فلم اور دیگر تفریحی منصوبوں میں کام کیا اور کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت بنالی تھی۔

پولیس تحقیقات مکمل ہونے اور طبی یا قانونی حکام کی جانب سے مزید معلومات سامنے آنے تک ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔