کوئٹہ کے صادق شہید گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے ’حق دو بلوچستان کو‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملنے چاہییں اور ان کے مسائل حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے ملک بھر میں آواز بلند کرے گی۔