صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے مذکورہ وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں، لیکن جس دن جواب دیا تو متعلقہ وزیر کے لیے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

کاروباری شخصیات پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ جن بزنس مینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں اور وفاق سمیت مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے صوبوں کی بحث زور پکڑ گئی: ’حل ریفرنڈم ہی ہے۔‘

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کاروباری شخصیات پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں پارٹی فنڈ کے نام پر ان سے اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟

وزیر داخلہ نے کاروباری طبقے پر تنقید کرنے والوں سے اس معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔