خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تشدد کی روک تھام کے لیے آگاہی، تعلیم اور مردوں کے مثبت کردار کی ضرورت ہے۔ خواتین پر تشدد کے خلاف بنائے گئے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی خاتون یا بچی کو تشدد کے خوف میں زندگی نہ گزارنا پڑے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو قابلِ عزت مقام دیا ہے، جب کہ آئین پاکستان بھی خواتین کے وقار، مساوات اور قومی زندگی میں شرکت کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’طلبہ یونین بحال اور بلدیاتی ادارے بااختیار بنائے جائیں،‘ اسلامی جمعیت طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراسانی کا سامنا نہیں بلکہ تحفظ ملنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے آن لائن تشدد کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔