نجی نشریاتی ادارے 'جیو نیوز' کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توہینِ عدالت تو ان لوگوں نے کی جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں روزانہ تین بار طبی معائنہ کیا جاتا ہے، اگر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو کسی عدالتی حکم کے بغیر بھی انہیں اسپتال لایا جاسکتا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، عدالتیں بدل چکی ہیں اور یہ نئی عدلیہ ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی توہین کی مرتکب، حکومت نے عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کی: عطا اللہ تارڑ
طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ عدلیہ کسی کو جوڈیشل این آر او دینے کے لیے نہیں ہے، پی ٹی آئی اپنی خواہشات کا اظہار کرتی رہے، حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔







