الیکشن کمیشن نے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق تینوں ارکان نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مقررہ مدت میں جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک نااہل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نااہلی کے دوران تینوں سابق ارکان عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نااہلی ختم ہوسکتی ہے۔