محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور پاراچنار میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 4 ملی میٹر، پاراچنار اور بارکھان میں 7، 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ دالبندین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔







