گزشتہ دنوں میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا، یہ میرپور ہے، میرپور خاص نہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بلاول برخوردار، بات کا برا نہ ماننا، پارٹیوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر لڑائی اور مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔
Mian Sahib @NawazSharifMNS , bura na manain
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 26, 2026
Magar Kashmir ho ya Kashmore, Mirpur ho ya Mirpurkhas, In ke sirf naam nahin milte; inka mizaj bhi milta hai, inki ghairat bhi milti hai aur apne haq ke liye kharay hone ka hausla bhi milta hai.
Kashmore ho ya Kashmir koi apne… pic.twitter.com/egV52it88d
نواز شریف کو انہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب، برا نہ منائیں، کشمیر اور کشمور، میرپور اور میرپور خاص صرف نام ہی نہیں بلکہ مزاج میں بھی ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ ان شہروں کے عوام کسی کو اپنے حقوق پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح گزشتہ انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مسترد کیا تھا اور جس طرح ماضی میں میرپور آزاد کشمیر اور میرپور خاص میں ن لیگ کا صفایا ہوا تھا، آنے والے انتخابات میں بھی عوام یہی فیصلہ دہرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میاں صاحب، برا نہ منائیں، 27 جولائی کو کشمیر میں تیر سے شیر کا شکار ہوگا۔






