تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے گاؤں شعلی غربی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر والد، والدہ اور بھائی نے اپنی بیٹی کو بجلی کے شدید جھٹکے دے کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خاں میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کی بنیاد پر مبینہ طور پر اسے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے والد اور بھائی سمیت مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔