حافظ نعیم الرحمٰن نے بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع اور دیگر صوبائی ذمہ داران بھی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔