ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق 21 اگست کی شام ایمرجنسی وارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپےمالیت کی ادویات اور دیگر سامان غائب پایا گیا، اے ایم ایس نے ادویات چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سے ادویات چوری کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فریاد نے ابتدائی رپورٹ پرنسپل ڈاکٹر فاروق افضل کو پیش کردی اور ادویات کے ریکارڈ کی پڑتال کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملازمین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ادویات چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔