اتوار کو وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ہمراہ لاہور ائرپورٹ کا دورہ کرنے کے دوران محسن نقوی نے مزید کہا کہ کسی بھی مسافر کو بغیر ضروری دستاویزات کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر قانونی امیگریشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر ممکن اقدام کریں تاکہ ملک کے نام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔