واپڈا نے دریاؤں، بیراجوں اور آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال کی رپورٹ جاری کردی، جس کے بعد تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کے ذخیرے کی تازہ تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

واپڈا کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک، جبکہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 200 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج پر آمد 2 لاکھ 53 ہزار 600 اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک، گدو بیراج پر آمد 2 لاکھ 73 ہزار 700 اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار 300 کیوسک رہا۔

سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 100 کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج میں آمد ایک لاکھ 71 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح تریموں پر پانی کی آمد 46 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک، جبکہ پنجند پر آمد 52 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک رہا۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ریکارڈ کی گئی، جو ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح بھی ہے، جبکہ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1206.90 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.683 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ریکارڈ ہوئی، جبکہ زیادہ سے زیادہ سطح 649 فٹ ہے۔ چشمہ میں آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔