قاسم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ اڈیالہ جیل کے قریب کسی اجتماع کو جیل پر ممکنہ ’جوابی کارروائی‘ کے لیے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی صورت حال میں ان کے والد عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

قاسم خان نے عوام سے احتیاط اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایسا جواز یا موقع نہ دیا جائے جس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے اور ان کے والد کی جان خطرے میں پڑ جائے۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مارچ سے قبل پنجاب کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے اور سکیورٹی اقدامات میں اضافے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔