کمپنی کے مطابق ORA 5 پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی ORA سیریز کی تیسری گاڑی ہے، جو ORA 3 اور ORA 7 کے درمیان پوزیشن رکھتی ہے۔ اس گاڑی کی بکنگ 17 لاکھ روپے سے شروع کر دی گئی ہے۔
ORA 5 میں 58.3 کلو واٹ آور (kWh) کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری نصب کی گئی ہے، جو WLTP معیار کے مطابق ایک بار چارج ہونے پر 435 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سنگل فرنٹ وہیل ڈرائیو الیکٹرک موٹر دی گئی ہے، جو 201 ہارس پاور اور 260 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ یہ گاڑی صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تقریباً آٹھ سیکنڈ میں حاصل کر سکتی ہے۔
فیچرز کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ORA 5 میں 14.6 انچ کی 2K ٹچ اسکرین، 10.25 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، 50 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجر، 360 ڈگری سراؤنڈ ویو کیمرہ، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین کیپنگ اسسٹ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم، پینورامک گلاس روف، الیکٹرک ٹیل گیٹ اور ہیٹ پمپ اے سی سمیت متعدد جدید سہولیات شامل ہیں۔
پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں ORA 5 کا مقابلہ BYD Atto 3 اور Jaecoo J6 جیسی چینی الیکٹرک ایس یو ویز سے متوقع ہے، جو اسی قیمت کے زمرے میں دستیاب ہیں۔







