ایتھلیٹک بلباؤ کے اسٹار فٹبالرز اناکی ولیمز اور نیکو ولیمز اگرچہ کلب سطح پر ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں، تاہم بین الاقوامی فٹبال میں ان کے راستے الگ ہیں۔ اناکی ولیمز نے اپنے والدین کے آبائی ملک گھانا کی نمائندگی کا انتخاب کیا، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی نیکو ولیمز اسپین کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں بھائیوں کے والدین بہتر زندگی کی تلاش میں گھانا سے اسپین آئے تھے۔ بلباؤ میں پرورش پانے والے دونوں کھلاڑی ایتھلیٹک بلباؤ کی اکیڈمی سے ابھرے اور آج عالمی فٹبال کے نمایاں ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

اناکی ولیمز گھانا کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جبکہ نیکو ولیمز اسپین کی قومی ٹیم کے لیے اپنی رفتار اور مہارت کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اگر ورلڈ کپ 2026 میں گھانا اور اسپین کا آمنا سامنا ہوتا ہے تو دونوں بھائی ایک دوسرے کے مدِمقابل بھی آ سکتے ہیں، جو شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا، پرتگال کی 5-0 سے کامیابی

فٹبال حلقوں کے مطابق ولیمز برادران کی کہانی جدید فٹبال میں شناخت، خاندانی پس منظر اور قومی وابستگی کے منفرد امتزاج کی بہترین مثال ہے، جہاں ایک ہی گھر میں پرورش پانے والے دو بھائی مختلف ممالک کے خوابوں کی تکمیل کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔