ہفتے کے روز کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں برازیل نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ اس میچ میں ایسٹیواو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے لیے پہلا گول اس وقت کیا جب بائیں جانب اُنہیں ملنے والی گیند کو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں شاندار کرلنگ شاٹ کے ذریعے جال میں پہنچا دیا۔
Estêvão scoring for Brazil feels like something we are going to have to get really used to 😍🇧🇷 pic.twitter.com/YDy8dYliTn
— OneFootball (@OneFootball) November 15, 2025
18 سالہ ایسٹیواو حال ہی میں شاندار فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور دنیا بھر کے شائقین، میڈیا اور کوچز کی جانب سے مسلسل تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ میچ میں چیلسی کے ایک اور کھلاڑی جواو پیڈرو نے بھی دوسرے ہاف میں بطور متبادل میدان میں آکر کردار ادا کیا۔
کارلو اینسیلوٹی نے نوجوان اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹیواو کے ساتھ برازیل کا مستقبل محفوظ ہے۔ اس کے پاس جو ٹیلنٹ ہے، وہ ناقابلِ یقین ہے۔ اس کی عمر میں اس سطح پر کھیلنا حیران کن ہے۔ وہ فِنشنگ میں بہترین ہے، اُس میں جادو ہے اور وہ بہت محنت کرتا ہے۔
اینسیلوٹی نے مزید کہا کہ چیلسی خوش قسمت ہے کہ ایسے باصلاحیت نوجوان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ہائٹرز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ انتہائی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے۔ چیلسی کے لیے بھی وہ ہر میچ میں اپنی صلاحیت دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے معیار ثابت کرنے کے لیے زیادہ منٹوں کی بھی ضرورت نہیں۔ پانچ منٹ کھیل کر بھی وہ اپنی کلاس دکھا دیتا ہے۔ برازیل بھی خوش قسمت ہے اور چیلسی بھی۔
واضح رہے کہ 18 سالہ ایسٹیواوولیان برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ چیلسی کی بھی نمائندگی کررہے ہیں۔







