اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں بھی بہتری حاصل کرتے ہوئے آخری پوزیشن چھوڑ کر آٹھویں نمبر پر جگہ بنا لی، جب کہ ان کا پوائنٹس فیصد (PCT) 22.22 ہو گیا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز 20.83 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر چلا گیا۔ پاکستان نے سیریز کا آغاز شکست سے کیا تھا، تاہم شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ اپنے نام بنا لیا۔ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 میں پاکستان کی دوسری فتح ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے اس چیمپئن شپ میں اپنی پہلی کامیابی موجودہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا 87.50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقا 75.00 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ، بنگلادیش، بھارت، سری لنکا اور انگلینڈ بالترتیب تیسرے سے ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔







