پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 103 رنز پر 6 وکٹوں سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو صرف 117 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے عبداللہ شفیق کی ناقابلِ شکست 160 اور بابر اعظم کے 88 رنز کی بدولت 387 رنز بنا کر 43 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں اذان اویس نے 55، ساجد خان نے 30، محمد رضوان نے 18 اور علی عثمان نے 10 رنز بنائے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ٹیگنارائن چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 اور شائی ہوپ نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 75 رنز درکار ہیں، جبکہ چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔