کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن 55 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جب کہ ایڈن مارکرم 18، ڈی کوک 10، ڈیوالڈ بریوس 34، ڈیوڈ ملر 6 اور اسٹبز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 13 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جس میں دس چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے، جب کہ رچن رویندرا 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔