تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنسی زیادتی کے ساتھ ساتھ منشیات اور چوری کے جرائم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر تک 2 لاکھ 14 ہزار سے زائد جنسی جرائم رپورٹ ہوئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ روزانہ اوسطاً تقریباً 588 جنسی جرائم درج ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کے کیسز میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال 74 ہزار سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2003 کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
منشیات سے متعلق جرائم میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ منشیات رکھنے کے جرائم میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Sex crimes soar to record levels with average of 588 every day, while drug offences and shoplifting continue to rise in new official stats https://t.co/g0ihCYn3BQ
— Daily Mail (@DailyMail) January 29, 2026
چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جہاں سال کے دوران تقریباً 83 ہزار ڈکیتی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دکانوں سے چوری کے واقعات میں بھی اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جرائم میں یہ اضافہ سماجی اور اقتصادی دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔







