ہائی کمشنر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نیا نظام لا رہا ہے، جو چھ ماہ سے زائد مدت کے طلبہ اور کارکنان کے ویزوں پر لاگو ہوگا۔ ان کے مطابق نیا نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا، اور مسافر اپنا پاسپورٹ اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے۔

انہوں نے پاکستانی مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ای ویزا کے عمل کے دوران اپنے موجودہ پاسپورٹ کو لازمی لنک کریں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس حوالے سے سرکاری ویب سائٹ کا لنک بھی فراہم کیا، جہاں شہری یہ جان سکیں گے کہ وہ اس نئی سہولت کے اہل ہیں یا نہیں۔