مسٹر ٹوسٹی کے نام سے مشہور برطانوی شہری ڈیو پرچیز نے اس منفرد کارنامے کے لیے اپنی دکان اندر سے بند کر لی، تاکہ وہ بغیر کسی تعطل کے کرسمس کے گانوں کی طویل میراتھون مکمل کر سکیں۔

اس سے قبل 2024 میں نائجیریا میں ایک شخص نے 40 گھنٹے تک لگاتار کرسمس کے گانے گا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے توڑنے کے لیے ڈیو پرچیز نے دو گھنٹے زائد گانے گنگنائے۔

ڈیو پرچیز نے مجموعی طور پر 38 مختلف کرسمس گانوں کو بار بار دھنیں بدل بدل کر گایا، جن میں ’جنگل بیلز‘ جیسے کلاسیکل گانوں کے ساتھ ماریہ کیرے اور ویم کے مشہور ماڈرن کرسمس ہٹس بھی شامل تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 684 بار کرسمس کے گانے گا کر اپنی ریکارڈ ساز کوشش مکمل کی۔

ڈیو پرچیز کی اس غیر معمولی کاوش کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرا دیا گیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد ان کا نام باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔