رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکام اسٹریٹجک خودمختاری کے باعث انڈیا کو امریکا، چین اور روس کے ساتھ تعلقات میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ 2025 میں پاک انڈیا فوجی کشیدگی، امریکا سے تجارتی محاذ آرائی، ایک مہلک طیارہ حادثہ، روپے کی قدر میں کمی اور معاشی عدم استحکام نے انڈیا کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
Annual review of Financial Times has revealed that year 2025 proved to be year of failures and setbacks for India rather than stability or strong progress#NewYear2026 #NewYear #News #RadioPakistan https://t.co/BIf3MhWGEu
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) January 1, 2026
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا اور انڈیا کے درمیان تجارتی معاہدہ 2025 میں کئی بار مؤخر ہوا، امریکی ٹیرف کے باعث انڈیا پر اقتصادی دباؤ بڑھا، جب کہ محدود جی ایس ٹی اصلاحات نے معاشی ترقی کی رفتار سست رکھی۔ اسی دوران انڈین روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک انڈیا کشیدگی کا ایک بڑا نتیجہ واشنگٹن کی پالیسی میں واضح تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا۔ امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کا کریڈٹ لینا انڈیا کے لیے سفارتی ناکامی ثابت ہوا، جب کہ ٹرمپ کے پاکستانی عسکری قیادت سے بڑھتے روابط کو بھی انڈین سفارتی کمزوری قرار دیا گیا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں انڈیا کی محدود معاشی اور سفارتی گنجائش اس کی کمزور عالمی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ روپے کی گراوٹ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں ناکامی انڈیا کے ممکنہ معاشی بحران کی علامت ہے۔
2025 is the year that has seen India—and Mr. Modi—completely isolated at the global level, a very uncertain economy, and a serious question mark over the electoral process: @ashutosh83B#NewsToday @SardesaiRajdeep pic.twitter.com/qTU25zzLGV
— IndiaToday (@IndiaToday) January 1, 2026
ماہرین کے مطابق انڈیا نے 2025 میں مسائل حل کرنے کے بجائے زیادہ تر انہیں برداشت کیا، جب کہ 2026 اندرونی کمزوریوں، علاقائی کشیدگی اور عالمی دباؤ کے باعث انڈیا کے لیے مزید چیلنجز لے کر آ سکتا ہے۔







