عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پے بتایا کہ تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو اس حوالے سے یہ پیغام دے دیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سکیورٹی باڈی کے سربراہ علی لاریجانی نے قطر کے وزیرِ خارجہ سے بات کی، جب کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اماراتی اور ترک ہم منصبوں سے گفتگو کی۔ یہ تمام ممالک امریکہ کے اتحادی ہیں۔
Tehran has warned US allies in the Middle East it will strike US bases on their soil if Washington attacks Iran, a senior Iranian official told Reuters on Wednesday, following President Donald Trump s threats to intervene in support of protesters.
— The Express Tribune (@etribune) January 14, 2026
For more:… pic.twitter.com/XJRpRzoBWf
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کو بتایا کہ ’ملک میں امن قائم ہو چکا ہے‘ اور ایرانی عوام غیر ملکی مداخلت کے خلاف اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکا قطر میں اپنے العدید ایئر بیس پر موجود اہلکاروں کی تعداد کم کر رہا ہے، جب کہ حکام نے اس اقدام کو ’احتیاطی تدبیر‘ قرار دیا ہے۔
العُدید ائیر بیس سے بعض اہلکاروں کے انخلا سے متعلق گردش کرتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس (آئی ایم او) نے کہا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ علاقائی کشیدگی کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
🚨🇮🇷⚠️ Reuters:
— WAR (@warsurveillance) January 14, 2026
Senior Iranian official warns regional countries, any U.S. attack on Iran will prompt strikes on American bases within their territory. pic.twitter.com/52To7pagfp
آئی ایم او نے اس بات کی توثیق کی کہ ریاستِ قطر اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں اہم تنصیبات اور فوجی سہولیات کے تحفظ سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔
آئی ایم او نے مزید کہا کہ اگر کوئی نئی پیش رفت سامنے آتی ہے تو اسے باضابطہ اور مقررہ ذرائع کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران حکومت مخالف مظاہرین کو پھانسی دیتی ہے تو امریکا ’بہت سخت کارروائی‘ کرے گا۔ اس کو جواب دیتے ہوئے ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر حملہ ہوا تو وہ جوابی کارروائی کرے گا۔






