ایرانی میڈیا میں عوام سے گفتگو کے عنوان سے جاری کی گئی ویڈیو میں محمد باقر قالیباف نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہائبرڈ جنگ کے ذریعے ملک کے اندر دہشت گردی اور محدود فوجی حملوں کے ساتھ افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کا محاصرہ مزید سخت کیا گیا تو ایران یقینی طور پر عسکری طور پر جواب دے گا اور اس صورت میں سب کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو ایران اسے طاقت کی زبان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی، رہبرِ انقلاب کی ہدایت کے مطابق، مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔
قالیباف کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایران نے 8 کروڑ سے زائد بیرل تیل برآمد کیا، جبکہ ضروری اشیا کی درآمد کے حوالے سے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے۔







