تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے ایک بیان میں ان پابندیوں کا اعلان کیا۔ جن ایرانی عہدیداروں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے اُن میں قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈرز شامل ہیں۔
The United States stands firmly behind the Iranian people in their call for freedom and justice.
— Treasury Secretary Scott Bessent (@SecScottBessent) January 15, 2026
At the direction of President Trump, the Treasury Department is sanctioning key Iranian leaders involved in the brutal crackdown against the Iranian people. Treasury will use every… pic.twitter.com/27Rt8ajWu1
جمعرات کو جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ آپ چوری شدہ فنڈز دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منتقل کر رہے ہیں، اور ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مل جائیں۔ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ تشدد روک دیں اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔
سکاٹ بیسنٹ نے ایک اور بیان میں کہا کہ امریکی محکمۂ خزانہ ہر وہ قدم اٹھائے گا جس کے ذریعے ایران کی ’آمرانہ حکومت‘ کو نشانہ بنایا جا سکے۔
اسی سلسلے میں امریکا نے 18 دیگر افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ افراد غیر ملکی منڈیوں میں ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل فروخت کر کے بینکاری کے خفیہ نیٹ ورکس کے ذریعے رقوم منتقل کرتے ہیں۔
🔴 US Treasury Department announces sanctions against Iranian officials involved in the crackdown of protests
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) January 15, 2026
👉 Read more herehttps://t.co/vulPm1TiPs
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ان پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور کمپنیوں کو امریکا میں موجود کسی بھی جائیداد یا مالی اثاثے تک رسائی نہیں مل سکے گی، جب کہ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا۔
تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں زیادہ تر علامتی ہوں گی کیونکہ بیشتر نامزد افراد کے پاس امریکی اداروں میں کوئی قابلِ ذکر فنڈز موجود نہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے ان پابندیوں کے سلسلے میں مجموعی طور پر 18 افراد اور کمپنیوں کو نامزد کیا ہے۔







