عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار جنگ بندی معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایران پر سیزفائر ڈیل کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے بقول، اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکی فوج اس پر بمباری کے لیے تیار بیٹھی ہے اور ان کے حکم کی منتظر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ نائب صدر کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور ایرانی وفد بھی وہاں پہنچ جائے گا۔
#Breaking
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) April 21, 2026
Iranian Foreign Ministry spokesperson Esmaeil Baqaei told BBC that no decision has yet been made regarding talks with the United States. He said the reason is very clear, pointing to what he described as confusing messages from the US.#PakistanDiplomacy #IranUSTalks… pic.twitter.com/pLRyvUA75D
تاہم اب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے نئے دور کے لیے وفد کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ امریکا نے اب تک ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے اور صدر ٹرمپ کی ایران میں شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی اور پاکستان میں مذاکرات کا پہلا دور نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ شروع کیا تھا، تاہم حریف مذاکراتی فریق (امریکا) میں سنجیدگی اور نیک نیتی کی کمی ہے۔
‼️Ismail Baghaei, spokesperson for #Iran s Ministry of Foreign Affairs, stated in a telephone interview with Iranian TV channel an hour ago that Iran has not yet made a decision to participate in the next round of so-called talks with the #US. /1 pic.twitter.com/X6y2tSoC8y
— IWN (@A7_Mirza) April 21, 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ بار بار نہ صرف اپنی پوزیشن اور بیانات تبدیل کر رہے ہیں بلکہ جنگی جرائم کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکا کو ایران کی کون سی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
البتہ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شرائط پر ایرانی حکام کے درمیان ابھی مشاورت جاری ہے، جس میں مذاکرات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔







