امریکی بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے لاس اینجلس فیلڈ ڈویژن کی جانب سے وسیع تحقیقات کے بعد، اس شخص کو آگ سے متعلق تین وفاقی مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ اور لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کے مطابق اس مشتبہ شخص کو فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے مقدمے کی سماعت کے لیے واپس کیلیفورنیا کے سینٹرل ڈسٹرکٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیلیسیڈس میں آگ جنوری کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 23 ہزار ایکڑ رقبہ اس آگ کی زد میں آیا تھا۔اس آگ کی لپیٹ میں لاس اینجلس کے ارد گرد تقریباً چھ ہزار رہائشی گھر اور اپارٹمنٹس تباہ ہوئے تھے اور تقریباً 150 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

آتشزدگی کے تفتیش کاروں کے مطابق آگ جنوری کے اوائل میں راتوں رات پیسیفک پیلیسیڈس کو دیکھنے والے ریاستی پارک کے پہاڑی کنارے میں ایک مشہور ہائیکنگ ٹریل کے قریب شروع ہوئی۔

اس نے بحر الکاہل کے پیلیسیڈس، ٹوپنگا اور مالیبو کے بڑے حصوں کو تباہ کیا، جب کہ فائر فائٹرز تقریباً 24 دن بعد اس آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو ئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی قانون میں جان بوجھ کر آگ لگانے والے کو سزائے موت یا پھر کم سے کم 20 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

تاحال آگ لگانے کی معلومات محدود ہیں کہ اس ملزم نے کس طرح یہ آگ لگائی۔