سینٹکام کے مطابق یہ ناکہ بندی رواں ماہ کے آغاز میں شروع کی گئی تھی اور اس کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ جنگ بندی اور اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر آمادہ ہو۔
The U.S. Naval blockade against Iran continues be to fully enforced. As of today, CENTCOM forces have redirected 58 commercial vessels and disabled 4 since April 13 to prevent the ships from entering or leaving Iranian ports. pic.twitter.com/mFmipUptgM
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 9, 2026
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران اس ناکہ بندی کو اپنی خودمختاری اور معاشی مفادات کے خلاف اقدام قرار دے چکا ہے جب کہ خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔







