واقعہ بیہائی شپ یارڈ میں پیش آیا، جہاں بلک کیریئر ’اوشن میلوڈی‘ مرمت کے لیے موجود تھا۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔
آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے بھی کارروائی شروع کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔







