ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں القسام کے قائدین محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شہید ہوئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے ابو عبیدہ کو ان کے اصل نام حذیفہ الکحلوت کے نام سے متعارف کروایا، جب کہ یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار کے بارے میں کہا کہ وہ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد تنظیم کے سربراہ تھے۔
حذیفہ الکحلوت القسام کے میڈیا ونگ ’الاعلام العسکری‘ کے سربراہ بھی تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ابو عبیدہ نے 20 سال سے زائد عرصے تک القسام بریگیڈ کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں اور میڈیا ونگ کو جدید خطوط پر منظم کیا۔
نئے ترجمان نے کہا کہ حذیفہ الکحلوت اپنے پیچھے اپنا لقب ’ابو عبیدہ‘ چھوڑ کر گئے ہیں، جب کہ حماس کے جاری کردہ بیان میں نئے ترجمان کا نام بھی ابو عبیدہ بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی ہے جس میں القسام بریگیڈ کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی گئی ہے جس میں ایک حماس ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔
#عاجل جيش الدفاع الدفاع يكشف صورة جديدة للمدعو حذيفة الكحلوت الملقب #أبو_عبيدة
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) September 4, 2025
🔻هاجم جيش الدفاع وجهاز الشاباك، السبت الماضي وقضيا على الناطق باسم الجناح العسكري ورئيس منظومة الدعاية في حماس الإرهابية، المدعو حذيفة الكحلوت، الملقب ب "أبو عبيدة".
⭕️وفي وثيقة عُثر عليها في قطاع… pic.twitter.com/5Tjop2l3ea
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ابو عبیدہ تصویر میں حماس کے فوجی ونگ کے کمانڈر محمد الضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا کہ ابو عبیدہ ہمیشہ نقاب لگا کر ویڈیو پیغامات میں دکھائی دیتے تھے، لیکن وہ ہماری نظر سے پھر بھی بچ نہیں سکے۔






