وزیرِ مواصلات کے مطابق حکومت آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نافذ طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کو سائبر کرائم، مالی دھوکے اور جنسی استحصال جیسے آن لائن خطرات سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگا دیں گی۔
Malaysia says it plans to ban social media for under-16s from 2026 https://t.co/lDmMoog4wl https://t.co/lDmMoog4wl
— Reuters (@Reuters) November 24, 2025
دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت اور فلاح پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں رواں ماہ ڈنمارک نے بھی 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ سال آسٹریلیا میں بھی اسی نوعیت کا قانون منظور کیا گیا تھا، جب کہ امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف کم عمر صارفین کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔







