ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں کرسمس کی خصوصی عبادت سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا کہ جنگوں نے دنیا بھر میں ملبہ اور کھلے زخم چھوڑ دیے ہیں جن کا سب سے زیادہ بوجھ بے گناہ شہری اٹھا رہے ہیں۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود تقریباً 26 ہزار افراد سے خطاب میں وہ جذباتی انداز میں گویا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے اُن پناہ گزین خیموں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو ہفتوں سے بارش، تیز ہواؤں اور سخت سردی کا مقابلہ کر رہے ہیں؟
Pope Leo appealed for empathy toward Palestinians in Gaza and refugees everywhere during his first Christmas sermon, emphasizing the need for shelter and dignity for all https://t.co/rPHFPUZwrN pic.twitter.com/M9RHLfdwmB
— Reuters (@Reuters) December 25, 2025
پوپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں حالیہ شدید بارشوں نے پہلے سے تباہ حال علاقے میں مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور 13 لاکھ سے زائد افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہے۔ درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت نے پناہ گزین کیمپوں میں موجود بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رکھا ہے۔
اپنے خطاب میں پوپ لیو چہاردہم نے یورپ میں ضرورت مند افراد اور مہاجرین کے لیے یکجہتی اور قبولیت کی اپیل بھی کی۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب یورپی ممالک میں مہاجر مخالف رجحانات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پوپ نے اپنے پیغام میں روس اور یوکرین کو تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کرنے کی ہمت دکھانے کی بھی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فریقین بین الاقوامی برادری کے تعاون سے خلوص، احترام اور مکالمے کا راستہ اختیار کریں۔
Pope Leo XIV delivers first Christmas Urbi et Orbi from St. Peter s Square
— Boi Agent One (@boiagentone) December 25, 2025
The Pontiff calls for direct Ukraine-Russia talks and decries conditions for Palestinians in Gaza
He wishes Merry Christmas in 10 languages to the world
🅱️ecoming the voice for global peace in 2025 pic.twitter.com/VO9TX7jOkP
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے حکام نے حالیہ ہفتوں میں امریکی ثالثوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ جنگ کے ممکنہ خاتمے کے راستے تلاش کیے جا سکیں۔
گزشتہ ماہ پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں غزہ کے لیے فوری انسانی امداد اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا تھا۔
واضح رہے کہ شگاگو سے تعلق رکھنے والے پوپ لیو چہاردہم کا اصل نام رابرٹ پریوسٹ ہے، جو مئی 2025 میں کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ منتخب ہوئے۔







