آئرلینڈ سے واشنگٹن ڈی سی واپس آتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی ایندھن کی پیداوار میں رکاوٹ عالمی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے حوالے سے انہیں جو مسئلہ درپیش ہے وہ یہ ہے کہ روس سے بہت زیادہ ڈیزل آتا ہے اور یوکرینی حملوں سے روسی پلانٹس متاثر ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے صدر زیلنسکی سے کہا ہے کہ وہ ڈیزل پلانٹس اور ریفائنریوں کو نشانہ نہ بنائیں۔
امریکی صدر کے مطابق روسی ڈیزل کو عالمی مارکیٹ میں لانے میں مشکلات کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی ڈیزل کو ملک سے باہر لانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ ایسا معاملہ ہے جس سے دنیا متاثر ہوئی ہے، اس لیے اسے روکنا ہوگا۔







