بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز  شریف کا  کہنا تھا کہ امن اور استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں اور ترقی صرف ایسے معاشرے میں ممکن ہے جہاں سلامتی ہو۔  پاکستان نے متعدد بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا ہے اور ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت ہوئی، جب کہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے بھی ہوئے جن کا پاکستان نے ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا۔ انہوں نے عالمی تناظر میں امن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اگر افغان حکومت ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: 27 ویں ترمیم سے عدالتیں انتظامیہ کے ماتحت، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی: اسد قیصر


واضح رہے کہ کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے وفود شریک ہیں۔ اس دو روزہ بین الاپارلیمانی کانفرنس کا مقصد عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔